Nishtar Medical University

Sports Gala in Girls Hostels

After relief from pandemic sports activities started in Nishtar Medical University Multan

کرونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کی وجہ سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں التواء کا شکار کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع۔ اسی پس منظر میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے رفیدہ ہال گرلز ہاسٹل میں گزشتہ شام فلڈ لائٹس کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سربراہ شعبہ امراض نسواں، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج ڈائریکٹر سپورٹس نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر ناہید چوہدری انچارج پاک اٹالین برن یونٹ شامل تھے۔ میچ کی اہم بات وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی ابتدائی اوور میں عملی شمولیت تھی جسے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا اپنے افتتاحی ریمارکس میں کہنا تھا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ایک خوش آئند بات ہے کھیل ناصرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ ہماری ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہمیں ابھی بھی کرونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ہو گا۔ دوسری جانب میچ کے منتظمین اور ہاسٹل انتظامیہ نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل کی آمد، طالبات کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے آغاز کے حوالے سے ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *