Breast cancer awareness walk organized in Nishtar Medical University by Oncology Department Nishtar Medical University
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال اکتوبر کا مہینہ ‘بریسٹ کینسر سے آگاہی’ کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد خواتین میں چھاتی کے کینسر کے بارے آگاہی پیدا کرنا ہوتا ہے اسی ضمن میں گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی قیادت میں آگاہی واک کی گئی۔ واک کا اہتمام شعبہ آنکالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی سربراہی میں کیا تھا اور اس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران سمیت ڈاکٹرز، نرسز، طلباء وطالبات اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔ نشتر مین گیٹ سے شروع ہونیوالی یہ واک نشتر ٹاور پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے خواتین میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا کہنا تھا کہ ابتدائی سٹیج پر اگر اس مرض کا علاج کرا لیا جائے تو شرحِ اموات میں کافی حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اس بیماری کے تدارک اور آگہی کے لیے ریگولر بنیادوں پر اور ہر سطح پر آگاہی پروگرام اور سیمینار کے انعقاد کی ضرورت پر زور



