وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر سے راولپنڈی میں ملاقات کی ہے اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام طبی مراکز میں پوسٹ گریجویٹ ایم سی پی ایس ٹریننگ کے آغاز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور عملی اقدامات کے حوالے سے مشاورت کی۔ اس موقع پر دونوں جامعات کے وائس چانسلرز نے ان مراکز صحت میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے جلد از جلد آغاز کے عزم کا اظہار کیا۔ علاؤہ ازیں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں حال ہی میں منعقدہ ایم ایس سرجری فائنل ٹوکس امتحان میں بطور سینسر شرکت کی اور امتحان کے حوالے سے کیے گئے انتظامات اور دیگر اہم آمور کا جائزہ لیا
