Nishtar Medical University

World Anesthesia Awareness walk

World anesthesia awareness walk organized by anesthesiologist society Nishtar Medical University Multan

ورلڈ انستھیزیا ڈے کی مناسبت سے پاکستان سوسائٹی اف انستھیزیالوجسٹ ملتان چیپٹر کے زیر اہتمام نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی۔ واک کا آغاز نشتر ہسپتال کے مین گیٹ سے ہوا جو کہ نشتر ٹاور پر اختتام پذیر ہوا۔ شعبہ انستھیزیا کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے شرکاء نے ہاتھوں میں مختلف پیغامات والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ واک کے دیگر شرکاء میں انچارج انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر محمود، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈاکٹر امجد باری، ڈاکٹر وسیم ربانی، ڈاکٹر ندیم خان، ڈاکٹر افتاب حیدر، ڈاکٹر رانا خاور اور ڈاکٹر فواد خاکوانی سمیت ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد شامل تھی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس شعبے سے منسلک تمام افراد نے کرونا وبا کے دوران جو فرائض انجام دیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا تعلق بھی اسی شعبے سے ہے اور وائس چانسلر کے منصب پر فائز رہتے ہوئے بھی میری خدمات اس شعبے کیلئے ہر وقت حاضر ہیں  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *