Nishtar Medical University

VC Nishtar Medical University Prof Dr. Rana Altaf Ahmad visited the Gynecology Department

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ اور ان کو درپیش چیلنجوں سے آگاہی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز شعبہ امراض نسواں و زچہ بچہ کا دورہ کیا جہاں چیئر پرسن شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے انہیں شعبے سے متعلقہ مختلف آمورز بارے بریفننگ دی۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ انچارج گائنی یونٹ ٹو ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ہاجرہ مسعود انچارج گائنی یونٹ تھری، ڈاکٹر عامر عاشق اسسٹنٹ پروفیسر سمیت سینئر کنسلٹنٹس اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر وہاں موجود تھی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے مذکورہ شعبے میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے استفسار بھی کیا۔ فیکلٹی ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور شعبے میں تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ریسرچ پراجیکٹس کی تکمیل اور انکی اشاعت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شعبہ امراض نسواں کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *