nephrology

nephrology

ملتان ( ) ڈیپارٹمنٹ آف نیفرالوجی، پیڈیا ٹرک میڈیسن اور پیڈیاٹرک نیفرالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے گزشتہ روز ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کی۔ اگہی واک میں ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد محمود بخاری, پروفیسر ڈاکٹر قدیر چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ظفر، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پرگردوں کے امراض اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے ہدایات درج تھیں۔ بعد ازاں اسی حوالے سے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گردوں کے امراض اور تشخیص کے بارے اہم معلومات فراہم کیں اور گردوں کے امراض سے بچاؤ کے بارے میں احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کہا کہ گردوں کا صحت مند ہونا انسان کی صحت کے لئے اشد ضروری ہے۔ گردوں کے مرض سے بچاو کے لئے بہترین علاج احتیاط ہے، بیماری کی بروقت تشخیص نہ ہونے کے باعث مرض کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تاہم باقاعدگی سے طبی معائنہ کروانے سے کئی پیچیدگیوں سے بچا جاسکتا ہے۔

Demos

Color Skin

Header Style

Layout

Wide
Boxed