Nishtar Medical University

principal nishtar medical college

شعبہ انتہائی نگہداشت کی آپ گریڈیشن کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر صدارت اجلاس

ملتان ( ) شعبہ اینستھیزا اور انتہائی نگہداشت کی آپ گریڈیشن کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کمیٹی روم وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوا جس میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد علی خان، شعبہ انتہائی نگہداشت سے پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، پروفیسر ڈاکٹر ندیم خان, شعبہ یورالوجی سے پروفیسر ڈاکٹر قدیر چوہدری سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ انتہائی نگہداشت کی آپ گریڈیشن اور مریضوں کو متبادل جگہوں پر منتقلی کے حوالے سے مختلف آمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مریضوں کو شعبہ یورالوجی میں منتقل کرنے کے حوالے سے یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر فیکلٹی ممبران سے بھی مشاورت کی گئی جس کا مقصد مشترکہ طور پر لایحہ عمل کی تکمیل تھا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا اجلاس کے شرکاء سے کہنا تھا کہ شعبے کی آپ گریڈیشن اور شفٹنگ کے معمالات میں مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کو ہر صورت مقدم رکھا جائے اور تعمیراتی کاموں میں معیار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔