ملتان ( ) تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گورنر پنجاب و چانسلر بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات باہمی دلچسپی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے متعلقہ مختلف آمور بلخصوص سروس سٹیچوز اور ریگولیشنز کی منظوری، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے جانب سے فنڈز کے اجراء اور دیگر اداروں کے نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جاری مختلف تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں سمیت دیگر ترقیاتی کاموں بارے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ گورنر پنجاب و چانسلر بلیغ الرحمان نے پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے مذکورہ آمور میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
