Nishtar Medical University

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی خصوصی ہدایت پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں واک کا اہتمام کیا گیا

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی خصوصی ہدایت پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر راؤ امجد علی، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید، پروفیسر ڈاکٹر عارف محمود بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش، پروفیسر ڈاکٹر عمران ہاشمی، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد شفیق اور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر علی مہدی سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کا آغاز نشتر ایڈمنسٹریشن بلاک سے ہوا جو کے نشتر ٹاور پر اختتام پذیر ہوا۔ واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے پیغامات درج تھے۔ مقررین نے نہتے کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے کیے گئے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی زوردار الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔