Nishtar Medical University

پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر صدارت انسٹیٹیوشنل ریویو بورڈ کی میٹنگ

لتان ( ) پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی زیر صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوشنل ریویو بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد گزشتہ روز کانفرنس روم شعبہ امراض نسواں میں ہوا جس میں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف، ڈین آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید اختر اور سربراہ شعبہ انکالوجی مینار کینسر ہسپتال سمیت ڈاکٹر عبدالقادر خان ، ڈاکٹر نصرت بزدار ، ڈاکٹر عاطر فیاض اور ریسرچ آفیسر سہیل صفدر نے شرکت کی۔ انسٹیٹیوشنل ریویو بورڈ کی اس میٹنگ میں پوسٹ گریجویٹ سٹوڈنٹس اور ایم ایس این نرسنگ کے سٹوڈنٹس کے ریسرچ پراجیکٹس کے حوالے سے مختلف آمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کمیٹی کے ممبران نے ریسرچ پراجیکٹس میں اخلاقی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے بیشتر کی منظوری دی۔ پوسٹ گریجویٹ سٹوڈنٹس اور ایم ایس این نرسنگ کی سٹوڈنٹس نے ریگولر بنیادوں پر ان میٹنگز کے انعقاد پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف اور پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے