Nishtar Medical University

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد افضل ناصر خان نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کے ہمراہ گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ شعبہ ریڈیالوجی اور سرجیکل وارڈ 4 گئے اور مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات اور مختلف تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں سمیت وہاں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دریں اثنا سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم کردہ سرجیکل سکل لیب کا بھی دورہ کیا۔ سربراہ شعبہ سرجری پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔ انچارج سکل لیب ڈاکٹر شمس الحسن بخاری نے سکل لیب میں دستیاب سہولیات اور جاری تربیتی ورکشاپ بارے بریفننگ دی۔ دوران بریفننگ ڈاکٹر شمس الحسن بخاری نے بتایا کہ اس لیب میں ینگ ڈاکٹرز کو لیپرو سکوپک اور اینڈو سکوپک سرجری سمیت دیگر سرجیکل پروسیجرز کے بارے میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے بیسک لائف سپورٹ جیسی ورکشاپس کو تمام طبی عملے کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے سکل لیب میں خدمات انجام دینے والے تمام فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد افضل ناصر خان کا نشتر ہسپتال کا دورہ۔