وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر نگرانی نشتر ٹو کے لیے میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ بدستور جاری۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا ایگزامینیشن ہال کا دورہ اور انٹرویوز کے عمل اور امیدواروں کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر نگرانی نشتر ٹو کے لیے میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اسی حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز اور آج بھی ایگزامینیشن ہال کا دورہ کیا اور انٹرویوز کے عمل اور امیدواروں کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے انٹرویوز کے لیے تشکیل دیئے گئے پینلز کے ممبران کو میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور دیگر انتظامی افسران بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام انٹرویوز ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے طے شدہ قوانین کے مطابق 7 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ دریں اثنا پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور پروفیسر مہناز خاکوانی نے پینل کے دیگر ممبران کے ساتھ مل کر اسسٹنٹ پروفیسرز اور سینئر رجسٹرار کی آسامیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز بھی کیے
Read More : https://medicure.live/how-to-become-a-forensic-nurse/