Nishtar Medical University

vc nmu

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر صدارت نشتر ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر صدارت نشتر ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس۔ ادویات، ٹیسٹنگ کی سہولیات سمیت بجٹ سے متعلقہ مختلف آمور بارے تفصیلی تبادلہ

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز سٹاف کلب میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید اختر، پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر ابوبکر، ایم ایس فارمیسی اور اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر نبیل احمد سمیت مختلف شعبوں کے نمائندگان، انتظامی افسران اور نرسنگ سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں نشتر ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کے لیے ادویات کی دستیابی، تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ کی سہولیات سمیت بجٹ سے متعلقہ مختلف آمور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی جانب سے مریضوں کے لیے فری اور بہترین طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت اور یونیورسٹی کی جانب سے ہر ممکن معاونت کی یقین دھانی کرائی گئی