تعمیراتی کاموں اور مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر ٹو کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طبی عملے کی حاضری، ادویات کی فراہمی اور صفائی کی صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نشتر ٹو ڈاکٹر عارف ذولقرنین اور دیگر انتظامی افسران نے پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کو مختلف آمور بارے بریفننگ دی۔ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر راؤ امجد علی خان بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے ۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے دورے کے دوران علاج معالجے کی غرض سے آئے مریضوں، ان کے لواحقین اور ڈیوٹی پر مامور طبی عملے سے بھی گفتگو کی اور انکی خیریت سمیت درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل کی۔
