Nishtar Medical University

vc nishtar

نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کی خصوصی شرکت اور وفاقی وزیر کو سووینئر بھی پیش کیا

نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کی خصوصی شرکت اور وفاقی وزیر کو سووینئر بھی پیش کیا

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جانب سے گزشتہ روز لاہور میں نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے سپیشل سیکرٹریز راجہ منصور احمد اور سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف اور ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر وسیم و دیگر افسران سمیت ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، چئیرمن ڈریپ، ڈاکٹر محسن آفتاب، ڈاکٹر صومیہ اقتدار، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، سی ای او مئیو ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد اور ڈی جی ڈرگز پنجاب ڈاکٹر سہیل و دیگر افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں
چئیرمن شیخ زید ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر طارق بنگش، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ ، فیروز سنز، میڈی پاک، نووی میڈ اور گیٹس فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے مالکان اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے تقریب کے موقع پر نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر ندیم جان کو سووینئر بھی پیش کیا۔ نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے عشائیہ کے اہتمام پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں اور ہم تمام صوبوں میں عوام کو صحت کی یکساں سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے پی ایم ڈی سی کو بچوں کے داخلوں کیلئے فی سٹرکچر و داخلہ کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈریپ کو ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی آمد پر انکا شکریہ بھائی ادا کیا ۔

فوٹو میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر ندیم جان کو سووینئر پیش کرتے ہوئے